حافظ نعیم الرحمن کی انگارہ گوٹھ گڈاپ میں شادی کی روایتی تقریب میں شرکت

 کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے گڈاپ ٹائون میں جماعت اسلامی انگارہ گوٹھ کے ناظم عزت خان خاصخیلی کے بچوں کی شادی کی ایک روایتی تقریب میں میزبان کی جانب سے خصوصی دعوت پر شرکت کی ۔

حافظ نعیم الرحمن نے خوشی کے اس موقع پر عزت خان خاصخیلی ، ان کے بچوں اور فیملی سمیت تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی ، نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور شادی شدہ جوڑے اور خاندان کے لیے خوشیوں اور خیر و برکت کی دعا کی ۔

اس موقع پر میزبان کی جانب سے حافظ نعیم الرحمن اور دیگر مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی گئی ۔ تقریب میں جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے امیر عرفان احمد ، پبلک ایڈ کمیٹی کے وائس چیئر مین حاجی طور خان ، سٹی کونسلر اور ناظم علاقہ گڈاپ سومار برفت اور دیگر بھی موجود تھے ۔