تعلق باللہ کی مضبوطی اور تحریک کی اقدار و روایات کا تحفظ ضروری ہے ،عطیہ نثار

کراچی(صباح نیوز)اللہ سے تعلق کو مضبوط و مستحکم کرنا اور جس تحریک سے آپ وابستہ ہیں اس کی اقدار وروایات کا تحفظ نظم سے وابستہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ اقامت دین کا کام کرنے والوں کی عبادات اور معاملات بہتر ہونے چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکریٹری  جنرل پاکستان عطیہ نثار نے کراچی نظم، اضلاع اور شعبہ جات سے وابستہ خواتین کی ادارہ نور حق میں” عید ملن”  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے بھی خطاب کیا اور نے کہا کہ ہماری خوشیاں امت مسلمہ کی خوشیوں سے جڑی ہوئی ہیں ،ہم اہل غزہ کی عظیم الشان جدوجہد کے ساتھ ہیں۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ حکومتی سطح پر ہونا چاہئیے۔

اس موقع پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ کراچی کی بنائی ہوئی فلسطین پر ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اہل غزہ پر ہونے والے ظلم پر عالمی خاموشی کی شدید مذمت کی، تقریب میں مغربی یونیورسٹیوں میں طلباء وطالبات کی جدوجہد کوبھی خراج تحسین پیش کیا ۔عید ملن میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل طیبہ عاطف، صوبائی نظم اور مرکزی مجلس عاملہ کی رکن افشاں نوید اور اسما سفیر نے خصوصی شرکت کی۔