کورنگی،جنوبی اور وسطی کے اضلاع میں ورکشاپس منعقد کی گئیں ،پلانٹس آپریٹر زکی کیئر یر ڈیو لپمنٹ کاؤنسلنگ کی گئی ،ٹیسٹ بھی لیا گیا

کراچی(صباح نیوز)الخدمت کے شعبہ واٹراینڈ سینی ٹیشن ہائی جینک ( Wash) کے تحت شہر کے مختلف اضلاع میں پلانٹس آپریٹرز کیلئے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں پلانٹس آپریٹرزکی کیئریر ڈیولپمنٹ سے متعلق کاؤنسلنگ کی گئی ۔شعبے کی ٹیکنیکل ٹیم نے انہیں تکنیکی تربیت بھی دی ۔آپریٹرز کو پلانٹ چلانے اوراس میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے ساتھ سے ان خرابیوں کو فوری دور کر نے سے متعلق بھی آگاہی دی گئی ۔

ورکشاپس میں ڈائریکٹرالخدمت واٹراینڈ سینی ٹیشن ہائی جینک ( Wash) گوہر السلام ،ڈائریکٹر لرننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ پروگرام یوسف محی الدین ،منیجر سعد اکبر اور الخدمت کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔تربیتی ورکشاپس ضلع جنوبی ،کورنگی اور وسطی میں منعقد کی گئیں جن میں 80پلانٹس آپریٹرز نے موجود تھے ۔ورکشاپس میں پلانٹس آپریٹرز سے ٹیسٹ بھی لیے گئے ،جس کا مقصد ان اس بات کی جانچ تھی کہ آیا وہ پلانٹس سے متعلق کیا آگہی رکھتے ہیں ۔

ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹرالخدمت واٹراینڈ سینی ٹیشن ہائی جین ( Wash) گوہر السلام نے کہا کہ الخدمت شہریوں کو پینے کا صاف انتہائی معیاری اورصاف پانی فراہم کر رہی ہے ،اس وقت شہر میں الخدمت کے 53 وٹر فلٹریشن پلانٹس کام کر رہے ہیں ،جہاں لوگوں کو انتہائی ارزاں نرخوں پر پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت شعبے کو وسعت دے کر لوگوں کو صاف اورر معیارپا نی فراہم کر نا چاہتی ہے ۔انہوں نے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی اور ورکشاپس میں پلانٹس آپرپریٹرز کی ورکشاپس میں بھرپور دلچسپی کو سراہا ۔

ڈائریکٹر لرننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ پروگرام یوسف محی الدین نے کہا کہ الخدمت اپنے کارکنان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ورکشاپس میں حاصل ہونے والی تربیت،معلومات سے پلانٹس آپریٹر کی استعداد کار میں اضا فہ ہوگا اور وہ بہترین انداز میں لوگوں کی خدمت کر سکیںگے ۔