اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنان نے لاکھوں افرادکو جماعت اسلامی کا ممبربنانے کے لیے مہم کا آغاز کردیاہے،ریاست کے سارے موثر طبقات کو اپنے ساتھ ملاکر حقیقی تبدیلی لائیںگے،2دسمبر کو مظفرآباد میں فقیدالمثال غزہ مارچ کیاجائے گا،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خصوصی خطاب کریںگے،عوام جماعت اسلامی پا عتماد کریں عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرکو آزاد کرائیںگے،ہندوستان اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں مودی اور نتین یاہوکاعلاج جماعت اسلامی کے پاس ہے،بزدل حکمران نہ کشمیرکی آزادی میںکوئی کردار ادا کرسکتے ہیں اور نہ ہی عوامی مسائل کے حل کاایجنڈا رکھتے ہیں،
ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع راولپنڈی کے زیرا ہتمام ممبرشپ مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع راولپنڈی واجد اقبال عباسی،جے آئی یوتھ آزاد کشمیرکے صدر سردار حبیب خان سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی اس پر شرکاء نے ممبر شپ کا حلف آٹھایا،تقریب خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی بڑے پیمانے پر ممبرشپ مہم کے دوران عوام الناس کے پاس جائے گی ان کوجماعت اسلامی کی دعوت پیش کرے گی اپنی خدمات سے آگاہ کرے گی لاکھوںافراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بناکر اصلاح احوال کرے گی،
انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حکومت میںنہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کررہی ہے صحت ،تعلیم اور خدمت کے میدان میںجماعت اسلامی کی خدمات کی پوری قوم تحسین کررہی ہے اگر جماعت اسلامی کے پاس حکومتی وسائل آجائیںتو جماعت اسلامی اس خطے میںبسنے والے عوام کو تمام تر سہولیات ان کے گھروں کی دھلیز پرپہنچائے گی ،حکومتی وسائل جماعت اسلامی کے پاس ہوںتو صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں کرکے ہرفرد کو فری صحت کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے بوڑھے اور معذور افرادکو گھروںمیں صحت کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے تعلیم کے شعبے میں تبدیلیاں لائیں گے غریب لوگوں کے بچوں کو تعلیم کی وہ سہولیات فراہم کریںگے امیر وں کے بچوں کو حاصل ہیں،غریب اور بے روزگار نوجوان ریاست کے ذمہ ہوںگے،انھوں نے کہاکہ ہمارے پاس حکومت کے وسائل میسرہوں تو کشمیرکو دنوں میں آزاد کرائیں گے۔