لاہور(صباح نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقا ت کی ،سابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری نور الحسن تنویر، ریاض الحق جج اور ملتان سے سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈر مہدی حسن لنگاہ نے پارٹی صدر سے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بات ہوئی ،
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی، مسلم لیگ (ن)کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہے ،عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی
انہوں نے کہاکہ جس طرح دہشت گردی اور بد امنی ختم کی تھی، ان شااللہ مہنگائی ختم کریں گے، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوگا، ان شااللہ،انہوںنے ہدایت کی کہ پارٹی کارکنان اور رہنما روایتی جذبے اور عزم کے ساتھ الیکشن کی تیاری کریں، اللہ تعالی کے فضل سے کامیابی آپ کی ہوگی،