کراچی (صباح نیوز) سونا 500روپے فی تولہ سستا ہو گیا ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1986 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ جس کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کم ہو 2لاکھ 14ہزار 300روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 428روپے کی کمی سے ایک لاکھ83ہزار 728روپے ہو گئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم رہی ۔