بھارت، امریکا اور اسرائیل گٹھ جوڑ قابل تشویش ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت، امریکا اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ قابل تشویش ہے، واشنگٹن نے فلسطین کے معاملے پر اخلاقی معیار کھودیا ہے۔اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ میں بین الاقوامی سیکیورٹی سے متعلق سیشن سے خطاب میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکا نے کچھ عرصے میں 6 ٹریلین ڈالر جنگ میں جھونکے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران جنگوں سے مختلف مسلمان ممالک متاثر ہوئے، امریکا اسرائیل کے ہر اقدام کی توسیع کر رہا ہے۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ امریکا کے افغانستان پر حملے سے مغرب اور مسلمان ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے، ایسا لگ رہا ہے امریکا نے فلسطین کے معاملے پر اخلاقی معیار کھودیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں مسلمانوں کے ووٹ جو بائیڈن کے حق میں نہیں جائیں گے، یوں بائیڈن کے لیے انتخابات جیتنا مشکل ہوجائے گا۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے یہ بھی کہا کہ چین نے ایک ٹریلین ڈالر بی آر آئی پر خرچ کیے، بھارت اسرائیل اور امریکا کا گٹھ جوڑ قابل تشویش ہے۔۔