اسلا م آباد(صباح نیوز)برطانیہ نے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے بحران سینمٹنے اوراس کی روک تھام کی کوششوں میں مدد دینے کے لئے اپنی سرمایہ کاری دگنا کرنے کااعلان کیاہے۔یہ اعلان برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیا جوبرطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شہزادہ چارلس کی75ویں سالگرہ منانے کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔
ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانیہ کی طرف سے یہ اعلان کانفرنس آف پارٹیزمیں ترقی یافتہ ملکوں کی جانب سے قائم کئے گئے اس عالمی فنڈز میں اضافے کی کوششوں کاحصہ ہے جس کامقصد ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کواس بحران کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے مالیاتی تعاون فراہم کرناہے۔ماحولیاتی تحفظ کے لئے کنگ چارلس کی بھرپور حمایت کو اجاگر کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خصوصاپاکستا ن میں ماحولیاتی نقصانات کے فوری ازالے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے جنگلات میں آگ بھڑکنے کی وجوہات سے پیشگی آگاہی کے منصوبے کو وسعت دینے کے لئے مواصلات کے عالمی نظام کے ساتھ برطانیہ کی جانب سے شراکت داری کا بھی اعلان کیا۔۔