کراچی(صباح نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (ے پی جی جے اے)کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت اب 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے سے 1,84,156 روپے پر طے پائی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 23 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1988 ڈالر ہوگئی۔
Load/Hide Comments