انٹربینک میں ڈالرمزید مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی (صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالرمزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا  ۔بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 63 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 288 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے ختتام م پر ڈالر 287 روپے ، 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 144 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 56 ہزار 810 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔