فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے ، وزیرِ خارجہ کینیڈا میلانیا جولی

ٹورنٹو(صباح نیوز) کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلانیا جولی   نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے اس اعلان سے سخت پریشان ہیں کہ ایندھن کی قلت کے باعث فلسطینی شہریوں کے لیے امداد ختم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے، شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے ، وافر خوراک، ایندھن اور پانی کی غزہ میں فراہم ہونی چاہیے تاکہ وہاں کے باسیوں کی زندگیاں بچانے کا کام جاری رکھا جاسکے۔انہوں نے غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ 346 کینیڈین محصور انکلیو چھوڑ کر مصر میں داخل ہو گئے ہیں۔