مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)غزہ میں زمینی حملے کے بعد اب تک اسرائیل کے 44 فوجی حماس کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس امر کا اعلان باضابطہ طور پر اسرائیلی فوج نے پیر کے روز کیا ہے۔ اعلان کے مطابق شمالی غزہ میں دو مزید فوجیوں کی ہلاکت سے کل تعداد 44 ہوئی ہے۔فوجی ترجمان نے بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے جب سے غزہ کے اندر لڑائی شروع ہوئی تب سے لے کر اب تک یہ کل فوجی ہلاکتیں ہیں۔
خیال رہے جمعہ کے روز اسرائیل کی طرف سے اپنی اب تک کی ہلاکتوں کو 1400 سے کم کر کے 1200 بتایا گیا تھا۔اسرائیل جسے عالمی رائے عامہ کے سخت دبا کا سامنا ہے ۔ حتی کہ اس کے سب سے بڑے اتحادی امریکہ میں بھی اب آکے امریکہ کو بھی یہ کہنا پڑا رہا کہ اسرائیل شہریوں کا تحفظ کرے۔اگرچہ مبصرین سمجھتے ہیں کہ اب امریکی بیان کے کوئی عملی معنی نہیں ہیں کہ پور غزہ تباہ ہو چکا ، ہزاروں بچے اور عورتیں شہید ہو گئے۔
لاکھوں بے گھر ہو گئے اور حد یہ کہ ہسپتال تک تباہ ہو چکے، اب امریکی بیان محض اپنے اندرونی دباو کو جوبائیڈن انتظامیہ کے لیے کم کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔تاہم اس دبا کی کفیت کو کم کرنے کے لیے اسرائیل نے بھی اپنی ہلاکتوں کو ذکر کرنا شروع کر دیا ہے۔