استنبول (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے استنبول میں اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام ڈاکٹر صلاح عبدالحق سے ملاقات کی۔فلسطین کی تازہ صورتحال حماس اور دیگر اسلامی تحریکوں کو درپیش چیلنجزپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسلامی تحریکوں کے قریبی رابطوں اہم معاملات میں مشترکہ موقف اور عالم اسلام کو درپیش موجودہ مسائل مشکلات پر بھی بات چیت ہوئی۔جماعت اسلامی پاکستان اور اخوان المسلمون کے تعلقات کار سمیت دنیا بھر میں غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے جاری عوامی احتجاج پر بھی گفتگوہوئی