کراچی(اسٹاف رپورٹر) 12نومبر2023 امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کرپشن و کمیشن “سسٹم” نے خوشحال سندھ کو بدحال کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے سندھ مسلسل کرپشن ، مہنگائی لاقانونیت ، بدامنی سمیت مسائل کا شکار ہے، 76 سال گزرجا کے باوجود ھر آنے والا دن اس میں اضافہ کرتا ہے۔ جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ کے ساتھ فرسودہ نظام وقیادت کی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹؤریم میں نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ پیش کیا۔صوبائی امیر نے مزید کہا کہ نگران حکومت اپنے دعوں کے برعکس سندھ میں قیام امن اورروزمرہ کی اشیائے کے سرکاری نرخوں پرعملدرآمدکرانے میں ناکام ثابت ہوئی۔ ذخیرہ اندوزی،مہنگائی اور ناجائز منافعہ خوروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ پٹرول و ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو پہنچانے کی بجائے کرپشن کا بازار گرم اور عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزراء کی ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی اور کشیدگی سے لگ رہا ہے کہ صرف چہروں کی تبدیلی ہوئی ہے آج بھی مختلف “سسٹم” اپنی جگہ پر فعال اور عوام کا خون نچوڑنے و سندھ کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنے مصروف عمل ہیں۔جس سے نجات کے لیے عوام کو بیداری کا ثبوت دینا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی تسلسل کے ساتھ سندھ میں 15 سال اقتدار میں رہی مگر اس نے عملی طور روٹی کپڑا مکان کے اپنے منشور کے برعکس عوام کو مہنگائی بیروزگاری بدامنی اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ آج سندھ کے عوام صحت تعلیم اور صافی پانی سے بھی محروم ہیں۔ ائندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے سندھ کی خوشحالی اور و اپنی نوجوان نسل کے بھتر مستقبل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں#