غزہ(صباح نیوز)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد11 ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق شہدا میں4506 بچے بھی شامل ہیں غزہ کی وزارتِ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو بتایا، ”اسرائیلی قبضے نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران متعدد ہسپتالوں پر بیک وقت حملے کیے”۔ قدرہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کے صحن کو نشانہ بنایا اور اس میں جانی نقصان ہو۔غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے 35 میں سے 18 ہسپتال اور 40 دیگر مراکزِ صحت بمباری سے ہونے والے نقصان یا ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں۔
فلسطینی میڈیا نے جمعہ کے روز الشفا کی ویڈیو فوٹیج شائع کی ۔ اس میں ایک پارکنگ لاٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد کا منظر دکھایا گیا ہے جہاں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دی گئی تھی اور صحافی مشاہدہ کر رہے تھے۔وڈیو میں ایک شخص کی سٹریچر پر رکھی لاش کے پاس خون کا ایک تالاب نظر آتا ہے۔ہیوخان یونس کے مشرق میں واقع قصبے خزاعہ کے داخلی راستے پر شہریوں کے ایک گروپ کو قبضے میں لینے کے نتیجے میں فوٹو جرنلسٹ احمد القارا شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔آج فجرکے وقت قابض فوج نے جبالیہ کیمپ میں دو گھروں پر بمباری کر کے ان کے مکینوں کے سروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہونے کے علاوہ زخمی اور لاپتہ ہو گئے۔وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نیبتایا کہ اسرائیلی قابض ٹینکوں نے الرنتیسی اور الناصر ہسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ یہ ہسپتال بچوں کے علاج، آنکھوں آنکھوں اور دماغی امراض کے علاج کا مرکز ہیں۔القدرہ نے کہا ہزاروں مریض، طبی عملہ اور بے گھر افراد ہسپتالوں میں پانی اور خوراک کے بغیرمشکل حالات میں ہیں اور کسی بھی وقت موت کا خطرہ ہے۔
جمعہ کی صبح جب قابض طیاروں نے غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں آٹ پیشنٹ کلینک کی عمارت پر بمباری کی جس سے متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلامہ نے کہا کہ اسرائیل آج فجر کے بعد سے چوتھی بار الشفا کمپلیکس کو نشانہ بنا رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض اب غزہ میں ہسپتالوں اور طبی شعبے کے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہے۔آج فجر کے وقت ایک شہری شہید اور دیگر بے گھر افراد زخمی ہوئے۔ دوسری طرف قابض فورسز نے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں واقع میٹرنٹی ہسپتال پر بمباری کے بعد نصف شب کے بعد میڈیکل کمپلیکس کے صحن میں صحافیوں کے خیمے کے قریب ایک کار پر بمباری کی۔قابض فوج کے طیاروں نے آدھی رات کو رنتیسی چلڈرن ہسپتال پر بھی بمباری کی، جس سے آگ لگ گئی۔ انہوں نے شمالی غزہ میں انڈونیشیا کے ہسپتال کے ساتھ ساتھ تل الھوا میں القدس ہسپتال کے آس پاس کے علاقوں پر بھی شدید بمباری کی۔