قومی ہنگامی حالات کے دوران فوری اور موثر مدد فراہم کرکے بی آئی ایس پی ایک لائف لائن کی طرح رہا ہے،ڈاکٹر محمد امجد ثاقب

اسلام آباد(صباح نیوز) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے چیئرپرسن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا مشن سماجی انصاف کے اصولوں کے گرد گھومتا ہے اور انکم سپورٹ کے ذریعے غریبوں کی مدد کرکے غربت میں کمی کرتا ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کے ایڈیسن الائنس اور ورچوئل ریمیٹنس گیٹ وے (VRG) کے زیر اہتمام ‘پاکستان میں مالی شمولیت کے فرق کو ختم کرنا’ کے عنوان سے منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،

ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے تعلیم تک رسائی کو فعال بنانے، پسماندہ خاندانوں کی مدد کے لیے  بی آئی ایس پی کے عزم پر زور دیا۔ وزیر اعظم پاکستان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ خان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور JAZZ کے نمائندوں نے اس تقریب سے خطاب کیا۔ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کے تحت سہ ماہی بنیادوں پر تقریبا 93لاکھ خاندانوں کی 8750روپیفی خاندان  مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ جبکہ اسکالرشپ پروگرام ان خاندانوں کے 82لاکھ طلبا کو تعلیمی وظیفہ فراہم کرتا ہے، یہ اقدام مالی رکاوٹوں کو کم کرکے، مستقبل کے معماروں کو فروغ دے کر تعلیم کو فروغ دیتا ہے۔ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے مزید کہا کہ ایک لاکھ بینظیراسکالرشپس برائے انڈر گریجویٹ ،کم آمدنی والے طلبا کو ٹیوشن فیس اورسالانہ 40,000روپیوظیفہ فراہم کرکے معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ بینظیرنشوونما پاکستان میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لیے ایک تا دیبی اقدام ہے، جو 1.12 ملین حاملہ ماں اور ان کے نوزائیدہ بچوں  کی مدد کر کی خصوصی طور پر سٹنٹنگ کی روک تھام کر رہا ہے۔ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ قومی ہنگامی حالات ، جیسا کہ کرونا وائرس جیسے وبائی امراض اور 2022 میں سیلاب جیسے بحرانوں کے دوران فوری اور موثر مدد فراہم کرکے بی آئی ایس پی ایک لائف لائن کی طرح رہا ہے۔

انہوں  نے ان سنگ میلوں کو عبور کرنے میں اپنی مضبوط شراکت کے لییبین الاقوامی ڈونرز,سرکاری ایجنسیاں اور غیر سرکاری تنظیمیں کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے بی آئی ایس پی کے مستقبل کے اہداف کے بارے میں بتایا، جن میں ڈیجیٹل فنڈز کی منتقلی، ڈیٹا پر مبنی ہدف سازی کے طریقہ کار کو بڑھانا، بین الاقوامی عطیہ دہندگان کے ساتھ تعاون، پائیداری کا حصول، اور بیواں اور یتیموں کی مدد کرنا شامل ہیں۔ مزید برآں، بی آئی ایس پی کا مقصد تمام 93لاکھ بینفیشرز کے لیے بینک اکاونٹس کھولنا ہے، جو” آسان موبائل اکانٹ اسکیم “کا بہترین استعمال کرتے ہے۔اپنے اختتامی کلمات میں، ڈاکٹرمحمد امجد  ثاقب نے غربت کے خاتمے کی اہم اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، “غربت درد ہے، غربت زہر ہے۔ ہم اس وقت تک امن کو فروغ نہیں دے سکتے جب تک ہم غربت کا خاتمہ نہیں کرتے۔” انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل تعاون اور شراکت داری کا مطالبہ کیا اور سب کو اکٹھا کرنے کے لیے پاتھ فائنڈر اور وی آر جی جیسی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر محمد امجدثاقب نے مسٹر کلاڈ ڈائر اور ورلڈ اکنامک فورم کے EDISON ALLIANCE کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کی شاندار کامیابی کی کہانی، خاص طور پر آسان موبائل اکاؤنٹ سکیم کو تسلیم کیا۔