ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹرپربیان میںکہا کہ گذشتہ روز وزیر اعظم نے آئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے وزیر اعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے اور اس کیلئے پاکستان نے بہت کام کیا ہے، آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آ رہی ہے۔