غزہ پرایٹم بم گرانے کی اسرائیلی دھمکی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے منہ طمانچہ ہے، محمد حسین محنتی

کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے غزہ پرایٹم بم گرانے کی اسرائیلی دھمکی کو عالمی امن کے لئے خطرہ اور دنیا کو امن کا درس دینے والے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے منہ طمانچہ قرار دیا ہے۔فلسطینی عوام کی نسل کشی اور ہسپتالوں وبچوں پر وحشیانہ بمباری حقوق انسانی کے اداروں اور عالمی امن کے دعویداروں کی مجرمانہ خامشوی شرمناک وقابل مذمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش چورنگی پرقائم کردہ مرکزفلسطین کیمپ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی امیر سے قباء آڈیٹؤریم میں جماعت اسلامی کشمور کے امیر افضل عطاء کلوڑنے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور فلسطینی عوام کے لئے جمع ہونے والے ساڑھے 12لاکھ روپے امدادی فنڈ کا چیک بھی پیش کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ صہیونی فوجی غزہ میں ہسپتالوں کے ساتھ خاص طور پر بچوں و خواتین کو نشانہ بنا کر فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں،دنیا میں کتوں وبلیوں کے حقوق کی بات کرنے والے غزہ میں اسرائیلی درندگی پر کیوں خاموش ہیں؟