سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بھی سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں اور بارہمولہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور تلاشیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کے دوران لوگوں کو خوف و دہشت کانشانہ بنایا اور موبائل فون اور لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرانک ڈیوائسز اور گھر اور بینک کے دستاویزات قبضے میں لے لئے ۔
Load/Hide Comments