لاہور(صباح نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہاپسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے بے گناہوں کے قاتلوں کا پوری دنیا پر خود کش حملہ کرنے کا منصوبہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی اے ای اے فی الفور صیہونی ریاست کی جوہری تنصیبات پر مانیٹر مقرر کرے، دنیا صیہونی ریاست کی انتہاپسندی اورایٹمی پاگل پن پر ٹھوس ردعمل دے یہ پاگل پن پوری دنیا کو بھسم کرنے کے مترادف ہے۔
انھوں نے کہا کہ نہتی، بے گناہ آبادی کے قتل عام پر خاموشی کے مزید بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، ایٹم بم گرانے کا بیان مستقبل کی سوچ اور ارادوں کا پتہ دے رہا ہے جنونیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی عالمی برادری، سلامتی کونسل، اسلامی دنیا دھمکی کا سنجیدگی سے نوٹس لیاسلامی ممالک سفارتی سطح پر مشترکہ مہم کا بھرپور آغاز کریں