لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئے گا،جماعت اسلامی آئندہ عام انتخابات میں بھر پور تیاری سے میدان میں اترے گی،جماعت اسلامی نے ایک فلاحی منشور پیش کیا ہے جس سے ملک میں معاشی،صنعتی ترقی آئے گی سماجی فلاح و بہبود،نوجوانوں کو روز گار ملے گا منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئے گا، ملک کی معیشت سودی نظام پر نہیں بلکہ اللہ کے نظام پر قائم ہو گی عوام کو صحت عامہ اور تعلیم کی مفت سہولتیں میسر ہونگی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر محاذ پر پاکستان کے عوام کے جذبات،احساسات کی ترجمانی کی ہے۔ملک میں مہنگائی،بے روزگاری،سیاسی،معاشی بحران ہو یا امت مسلمہ کو عالمی استعمار کے چیلنجز ہوں جماعت اسلامی نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے کہا اسرائیل،امریکہ،برطانیہ اور یورپی ممالک کی سر پرستی سے اہل غزہ میں فلسطینیوں پر بربریت مظالم ڈھا رہا ہے لیکن اس کے مقابلے میں عالم اسلام کے ممالک کے حکمران بے حسی،بے غرضی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،ایسے میں جماعت اسلامی نے پاکستان بھر میں اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے طوفان الاقصی ٰ ملین مارچ کر کے امت مسلمہ میں بیداری کی لہر پیدا کی ہے۔19 نومبر کو انشا اللہ لاہور میں تاریخی غزہ ٰ ملین مارچ ہو گا۔انہوں نے کہا پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی معدنی وسائل سے نواز رکھا ہے۔ہماری پاک سر زمین کے نیچے چاندی،تانبے،کوئلہ،تیل،گیس اور قیمتی دھاتوں کے ذخائر موجود ہیں جن کو ہم استعمال میں لا کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں کھڑا کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو امانت،دیانت،محنت اخلاص اور محب وطن کے تقاضوں پر پورا اترتی ہے اور قوم بھی جماعت اسلامی کی قومی،فلاحی خدمات کی معترف ہے۔آنے والا وقت جماعت اسلامی کا ہے قوم جماعت اسلامی کو ووٹ کی طاقت کا اعتماد دے کر خدمت کا موقع دے، انشا اللہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنائے گی۔