کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 30 نومبر 2022 کو آغا سراج کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ حکم کے باوجود ملزم نے نیب کورٹ میں کیوں سرنڈر نہیں کیا؟۔عدالت کی جانب سے وکیل سے کہا گیا کہ پہلے آپ اس بات کا جواب دیں پھر ضمانت کا فیصلہ ہوگا۔عدالت نے آغا سراج درانی سے 8 نومبر تک جواب طلب کرلیا ۔
Load/Hide Comments