مشیر برائے ایوی ایشن ائیر مارشل فرحت حسین خان کی زیر صدارت پی آئی اے سمیت پاکستانی ائیر لائنز کا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے نگران مشیر برائے ایوی ایشن ائیر مارشل فرحت حسین خان کی زیر صدارت پاکستانی ائیر لائنز بشمول پی آئی اے کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں تمام ائیر لائنز کے سی ای اوز نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستانی ائیر لائینز نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا اور انکے حل کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران مشیر برائے ایوی ایشن ائیر مارشل فرحت حسین خان نے ائیر لائینز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وزارت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔