اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)ملک زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ قانون میں ریٹرن فائل کرنا سب کی ذمہ داری ہے، ٹیکس کا خود کار انتظام کئی مسائل حل کردے گا۔ایک بیان میں ملک زبیر ٹوانہ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ نان فائلرز سے زیادہ ٹیکس لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ نان فائلرز سے زیادہ ٹیکس بھی لے رہے ہیں اور انہیں سسٹم میں بھی لارہے ہیں۔
ملک زبیر ٹوانہ نے کہا کہ قانون میں ریٹرن فائل کرنا سب کی ذمہ داری ہے، ٹیکس کا خود کار انتظام کئی مسائل حل کردے گا۔انہوںنے کہا کہ سال 2022-23 میں 50لاکھ ریٹرن فائل ہوئے ہیں، وسائل کی قلت ہے، اس لئے نان فائلرز تک پہنچنے میں تاخیر ہوتی ہے۔چیئرمین ایف بی آڑ نے کہا کہ پاکستان ریوینیو آٹومیشن لمیٹڈ کی خامیاں دور کررہے ہیں، ری سٹرکچر کررہے ہیں۔