انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 22پیسے کا اضافہ ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (صباح نیوز)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280روپے 80پیسے کا ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا،

ہنڈریڈانڈیکس200سیزائدپوائنٹس بڑھ کر51 ہزار 156 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اس سے قبل پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل 5 ہفتوں کی کمی کے بعد گزشتہ دو ہفتے سے دوبارہ اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔