مشرق وسطی میں تنازع،جانوں کے نقصان، معاشی سرگرمیوں میں کمی پر تشویش ہے، آئی ایم ایف


واشنگٹن(صباح نیوز)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے اسرائیل-حماس تنازع میں جانوں کے نقصان اور معاشی سرگرمیوں میں کمی اور تباہی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سریہ کاری کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب معاشی نمو سست، شرح سود بلند اور قرضوں اور سود کی ادائیگی کی لاگت زیادہ ہے، جس کی وجہ کورونا وبا اور جنگ ہے۔