پشاور(صباح نیوز)ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پشاور میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی آنے لگی۔
ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پشاور میں آٹے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔پشاور میں 10 دن کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2850 روپے سے کم ہو کر 2700 روپے کا ہو گیا۔