منصورہ ہسپتال اور الخدمت فاؤنڈیشن ہیلتھ فاؤنڈیشن کے درمیان منصورہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط


لاہور(صباح نیوز)منصورہ ہسپتال اور الخدمت فاؤنڈیشن ن ہیلتھ  فاؤنڈیشن کے درمیان منصورہ ہسپتال کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن مریضوں کو صحت عامہ کی جدید سہولتیں فراہم کرنے اور منصورہ ہسپتال کو عالمی معیار بنانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم،ایم ایس منصورہ ہسپتال صاحبزادہ ڈاکٹر انوار احمد بگوی،مظہر محمود صدیقی،سمیع الحق شیر پاؤ،حافظ اسرار احمد،رشید احمد بھی موجود تھے۔منصورہ ہسپتال نگران کمیٹی کے صدر نذیر احمد جنجوعہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے سربارہ ڈاکٹر زاہد لطیف نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔