نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کمشنر و ڈپٹی کمشنر پشاور کے ہمراہ بس ٹرمینل اور حاجی کیمپ اڈے کا دورہ،کرایوں کا جائزہ لیا

پشاور(صباح نیوز)نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر اور ڈپٹی کمشنر  آفاق وزیر کے ہمراہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پر عمل در آمد کا جائزہ لینے کیلئے  بس ٹرمینل اور حاجی کیمپ اڈے کا دورہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ پشاور  کے مطابق انہوں نے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اور ٹرانسپورٹ حکام کو کرائے چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے صوبے بھر میں سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔