سراج الحق سے رابطة المدارس پاکستان کے صدر شیخ الحدیث والقرآن مولانا عبدالمالک کی منصورہ میں ملاقات

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے رابطة المدارس پاکستان کے صدر شیخ الحدیث والقرآن مولانا عبدالمالک نے منصورہ میں ملاقات کی جس میں فلسطین اور غزہ کی موجودہ صورتحال اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز زیربحث آئے۔

ملاقات میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مولانا عبدالمالک کے ذمہ لگایا کہ وہ پاکستان کے نامور علمائے کرام و مفتیان سے فلسطین کے معاملہ پر رابطہ کریں گے، جس کے ضمن میں اہل فلسطین کی مدد کی جاسکے۔مولانا عبدالمالک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک اور امریکا، برطانیہ اس کی مکمل سرپرستی کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کے بعد برطانوی وزیراعظم بھی اسرائیل تل ابیب پہنچ گئے اور ثابت کر دیا کہ وہ ظالم اسرائیل کے ساتھ ہیں۔ امت پر بھی فرض ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد میں شامل ہو۔