چین اور پاکستان کے عوام کے مابین خیر سگالی کے جذبات دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا مرکزی عنصر ہیں، انوار الحق کاکڑ

بیجنگ(صباح نیوز)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نے چین اور پاکستان کے عوام کے مابین  خیر سگالی کے جذبات کو پاک چین دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا مرکزی عنصر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  دونوں ممالک کے مابین روابط  بڑھانے سے نسل در نسل دوستی کو فروغ ملے گا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے  چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیو جیان چاونےملاقات کی ۔وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئیچین کی کمیونسٹ پارٹی کے پاک چین تعلقات اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے میں کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم نے چین کی ترقی میں کمیونسٹ پارٹی کے کلیدی کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعظم  نے کہا کہ چین اور پاکستان کے عوام کے مابین موجود خیر سگالی کے جذبات کو پاک چین دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا مرکزی عنصر ہے۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور لیو جیان چا ونے عوام، قانون ساز اسمبلیوں، سیاسی پارٹیوں، اسکالرز، میڈیا، نواجونوں، خواتین اور تھنک ٹینکس کے مابین روابط کے فروغ پر گفتگو کی۔ یہ روابط پاکستان اور چین کے مابین نسل در نسل دوستی کے فروغ کو یقینی بنائیں گے۔لیو جیان چاو نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ چین، پاکستان اور چین کے مابین خصوصی دوستی کی روایات کا عکاس ہے۔انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی میں کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔