ممبئی (صباح نیوز)انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی (آئی او سی) کی منظوری کے بعد کرکٹ اور فلیگ فٹ بال سمیت 5 کھیلوں کو لاس اینجلس گیمز 2028 میں شامل کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں منعقدہ انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی کے اجلاس میں لیکروس، اسکواش اور بیس بال-سافٹ بال کی بھی 2028 کے گیمز کے لیے منظوری دی گئی۔انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی کے قوائد و ضوابط کے مطابق ہر میزبان شہر اپنے گیمز کے ایڈیشن کے لیے متعدد کھیل شامل کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ان 5 کھیلوں کو شامل کرنے کی منظوری انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی کے ایگزیکیوٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی تھی تاہم پیر کے اجلاس میں اس کی حتمی منظوری دی گئی۔انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی میں ماڈرن پینٹاتھلون کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی، تاہم ٹوکیو اولپمکس میں پیش آنے والے واقعے کے باعث گھڑ سواری اس فہرست سے ہٹا دی گئی ہے جہاں ایک کوچ نے گھوڑے کو مارا تھا۔کمیٹی کے اجلاس میں ویٹ لفٹنگ بھی اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد گیمز میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی، تاہم دونوں کھیلوں کو عارضی طور پر لاس اینجلس گیمز سے باہر رکھا گیا تھا۔باکسنگ کو شامل کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور اس پر زیر التوا معاملہ مزید پیش رفت کے بجائے روک دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ تقریبا ایک صدی بعد کرکٹ اولپمک گیمز میں شامل ہوگئی تھی اور 1900 کے گیمز میں کرکٹ کھیلی گئی تھی۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ ہم پرجوش ہیں کہ کمیٹی نے لاس اینجلس اولمپک گیمز میں کرکٹ شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔واضح رہے کہ سالانہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ دنیا کی امیر ترین لیگز میں سے ایک ہے اور یہ ٹورنمانٹ دنیا کے سرفہرست کھلاڑیوں اور کوچز کو بھارت کی طرف راغب کر رہا ہے۔تاہم اولپمک گیمز میں پانچوں کھیلوں کی شمولیت صرف ایک اضافہ ہے، فلیگ فٹ بال امریکی فٹ بال کا نان کانٹیکٹ فارمیٹ ہے جو کہ 5 ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے، جو کہ 1932 میں عروج کو پہنچا تھا۔اسی طرح بیس بال گزشتہ کئی گیمز میں نمایاں رہا ہے جس کو کو 2022 میں ٹوکیو پروگرام میں شامل کیا گیا تھا ، تاہم یہ پیرس گیمز کا حصہ نہیں ہوگا۔سافٹ بال سمر گیمز کے گزشتہ ایڈیشین میں 5 بار نمایاں کھیل رہا ہے۔لیکروس دو بار 1904 اور 1908 میں اولمپکس میں نمایاں رہا ہے، جبکہ اسکواش کی شمولیت کے لیے عرصہ دراز سے کوششیں کی جا رہی تھیں اور اس میں زیادہ تیزی 2013 میں 2020 کے اولمپکس کے لیے کی آئی تھی۔۔
Load/Hide Comments