لوگوں کو باہر نکلنے کے لیے کال کا انتظار نہیں کرنا چاہیے،علیمہ خان


لاہور(صباح نیوز) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو باہر نکلنے کے لیے کال کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے ضمیر کی آواز پر نکلتے ہیں۔

علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطین پر ہونے والے ظلم کو دیکھ کر دل دکھتا ہے۔