رحیم یار خان، غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کے الزام میں بھارتی نوجوان گرفتار


رحیم یار خان(صباح نیوز)رحیم یار خان میں پولیس نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کے الزام میں بھارتی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بھارتی شہری کو رینجرز نے مزید کارروائی کے لیے تھانہ اسلام گڑھ کے حوالے کردیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ تلاشی کے دوران بھارتی شہری کی جیب سے 110 انڈین کرنسی نوٹ بھی ملے۔

اس حوالے سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران نوجوان نے اپنا نام بپن اور تعلق راجھستان بھارت سے بتایا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بھارتی نوجوان پولیس تفتیش کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کی معقول وجہ نہیں بتا سکا۔