او آئی سی ممالک فلسطینیوں کو فوری خوراک اور ادویات فراہم کریں، شہباز شریف


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے او آئی سی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو فوری طور پر خوراک اور ادویات فراہم کریں۔

اپنے بیان میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، شہریوں، بچوں اور ہسپتالوں پر بمباری فوری بند ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور اس جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے اقدام کرنا چاہیے، ہم سب ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس ہو۔