اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وفاقی وزیر خزانہ ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاداختر نے مراکش کے سنٹرل بینک کی گورنر سے ملاقات کی۔
ترجمان و زارت خزانہ کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے مراکش کے سرکاری دورے پر ہیں اور مراکش میں سنٹرل بینک کے گورنر سے ملاقات اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔
ملاقات میں مالی اور اقتصادی امور پر بات چیت کی گئی اور ان شعبوں میں تعاون سے متعلق امور کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی مالیاتی شراکت داری کی اہمیت سے اتفاق کیا۔ وزیرخزانہ اس دورے کے دوران عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ ان اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔