قلقیلیہ میں بہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے پھلوں کے باغات اجاڑ دیئے


قلقیلیہ (صباح نیوز)یہودی آباد کاروں کے گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کے پھلوں کے باغات اجاڑ دیئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہودی آباد کاروں کے گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پردھاوا بولا اور کئی پھل دار درخت کاٹ ڈالے۔ یہودیوں کے گروپ نے زیتون کے پودوں سے پھل توڑے اور فرار ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے مقامی شہریوں عبدالرحمان موسی، صلاح شتیوی ۔ قصی محمد اور جمعہ عبدالکریم کی اراضی اور باغات پر دھاوا بولا۔ انہوں نے وہاں پر خیمے لگائے۔ پھل دار درخت کاٹے اور پودوں سے پھل اتار لیے۔