غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا سکول پر حملہ گھناؤنا جرم ہے۔حماس نے بیان میں کہا کہ قابض فوج کے ذریعے سکول ”دار الارقم”پر کئے گئے وحشیانہ قتلِ عام،جس میں ہزاروں بے گھر افراد پناہ لئے ہوئے تھے، ایک نیا ہولناک جرم ہے جو معصوم شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔
یہ گھناؤنے جرائم، جن میں بھیانک قتلِ عام، جبری بے دخلی میں تیزی، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا، اور زندگی کے تمام بنیادی اسباب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا شامل ہیں، بین الاقوامی قانون کے مطابق واضح نسل کشی کے عناصر ہیں، جنہیں جنگی مجرم نیتن یاہو اور اس کی فاشسٹ حکومت امریکی سیاسی و عسکری سرپرستی میں انجام دے رہے ہیں۔