کوالالمپور (صباح نیوز)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے معروف ماہر اقتصادیات، پاکستانی سیاستدان پروفیسر خورشید احمد کے انتقال کو عالم اسلام کے لیے ایک اہم نقصان قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انور ابراہیم نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد نہ صرف ایک عالم تھے بلکہ ایک ممتاز مفکر، جدید اسلامی معاشی فکر کے علمبردار اور برطانیہ میں اسلامک فانڈیشن کے شریک بانی تھے۔انہوں نے کہا اللہ سبحانہ وتعالی ان کے تمام نیک اعمال کو قبول فرمائے، ان کے گناہوں کو معاف فرمائے، انہیں شہدا اور صالحین میں شامل فرمائے،انہوں نے کہا۔انور نے امید ظاہر کی کہ پروفیسر خورشید احمد کی فکری میراث آئندہ نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔