کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا اور رواں برس اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14ہوگئی۔
کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے، 35سالہ علی محمد کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج تھا جس کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی اور اس نے دم توڑ دیا اور رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی۔
فاطمہ جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریضوں کو علاج کے لئے ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا جن میں 35 سالہ علی محمد اور 20 سالہ راز محمد تھے جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے تاہم ان میں سے ایک مریض نے دم توڑا ہے۔