پشاور(صباح نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب)خیبر پختونخوا نے کہاہے کہ صوبے کی احتساب عدالتوں نے بحال ریفرنسز کی سماعت شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 111ریفرنسز میں احتساب عدالتوں نے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ملزمان کے پیش ہونے کے بعد ریفرنسز پر مزید کارروائی شروع ہو جائے گی۔حکام نے کہا ہے کہ ترمیم کے بعد 134ریفرنسز نیب واپس بھجوائے گئے تھے۔
Load/Hide Comments