خراب موسم ، لاہور ایئرپورٹ پرآپریشن منسوخ، پروازوں کو اسلام آبا د اتارلیا گیا


 لاہور ،اسلام آباد (صباح نیوز)لاہور میں موسم میں اچانک شدید خرابی کے باعث درجن بھر پروازوں کو متبادل ایئر پورٹ پر موڑ دیا گیا۔

ابو ظہبی سے لاہور پہنچنے والی ایئربلیو کی پرواز پی کے 431 کافی دیر سے فضا میں چکر کاٹ رہی ہے، جبکہ دمام سے لاہور پہنچنے والی فلائینس ایئر لائن کی پرواز وائی ایس 883 ہولڈ پر ہے۔دوحہ سے لاہور پہنچنے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 628 بھی فضا میں چکر کاٹ رہی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی تا لاہور پی کے 302، ابو ظہبی تا لاہور پی کے 264 اور جدہ تا لاہور پی کے 9760 کو اسلام آباد اتار لیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق متاثر ہونے والی پروازوں کے 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گا۔لاہور سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 303، لاہور تا کراچی پی کے 9759، لاہور تا جدہ اور پی کے 189 لاہور تا بحرین منسوخ کر دی گئیں۔