ازبکستان کا5 رکنی وفد3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا


اسلام آباد(صباح نیوز)ازبکستان کی سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل ویکٹر  کی قیادت میں پانچ رکنی وفد پیر کو پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا،

لیفٹیننٹ جنرل  وزیراعظم عمران خان اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریںگے۔دورے کے دوران دونوں فریق پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ سیکورٹی کے اہم پروٹوکول پردستخط کریںگے اور اس پروٹوکول کے تحت تشکیل شدہ کمیشن کا افتتاحی اجلاس بلایاجائے گا۔

ازبکستان کا وفد طورخم بارڈر کا بھی دورہ کرے گا جہاں متعلقہ حکام وفد کو بریفنگ دیںگے۔دورے کے دوران افغانستان کے راستے ازبکستان سے سازوسامان پرمشتمل ٹرک وصول کرنے پر بھی غور ہورہا ہے جو ازبکستان اور پاکستان کے درمیان رابطہ مہم کا حصہ ہے