لاہور (صباح نیوز)مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی نظم کا اجلاس بدھ (نومبر 3 )کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔
بدھ کو جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کی طرف سے ملتوی کیے جانے والے اسلام آباد لانگ مارچ کی دوبارہ تیاریوں کے امور زیر بحث آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی نظم کے اجلاس میں مہنگائی ،بے روز گاری ، حکومت کی بیڈ گورننس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل،جماعت اسلامی کی الیکشن تیاریاں اور دیگر انتظامی معاملات پر بھی گفتگو ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جاری تحریک میں آنے والے دنوں میں مزید تیزی لائے گی۔جماعت اسلامی کی جد وجہد کا محور و مقصد پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے ۔