نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات

گلگت (صباح نیوز)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی ہے ۔  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے نگران وزیرِاعظم کے دورہ گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ گورنر سید مہدی شاہ نے وزیرِاعظم کو گلگت بلتستان کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔