سوئی سے اغوا فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑی کی بازیابی کاروائی شروع کردی گئی ہے،سرفراز بگٹی

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ  بلوچستان کے علاقے سوئی سے اغوا ہونے والے  فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑی کی بازیابی کاروائی شروع کردی گئی ہے اپنے ایک بیان میں انھوں نے  کہا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،

گزشتہ روز ہی تمام سیکورٹی اداروں کو بازیابی کے لئے اقدامات کے احکامات جاری کر دئیے تھے،گزشتہ روز سے ہی پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بارزیابی کے لئے آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ  بد امنی پھیلانے والوں کی گردنیں قانون کے شکنجے سے نہیں پچ سکتیں، مغوی ہمارے بچے ہیں انکی بازیابی تک سکوں سے نہیں بیٹھوں گا