پاک فوج نے ساتویں قومی ائرگن شوٹنگ چیمپین شپ جیت لی


راولپنڈی (صباح نیوز) پاک فوج نے ساتویں قومی ائرگن شوٹنگ چیمپین شپ جیت لی ،

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی ٹیم نے آٹھ ایونٹس میں چھ گولڈ  جبکہ پاک بحریہ نے دو گولڈ میڈلز حاصل کئے ،

مجموعی طور پاکستان آرمی نے چھ سونے،دوچاندی اور ایک کانسی کے  تمغے حاصل کئے جبکہ پاک بحریہ نے دو سونے ،چھ چاندی اور سات کانسی کے تمغے حاصل کئے ۔