بنوں(صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے موجودہ کمر توڑ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں کا اضافہ مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف بروز ہفتہ بھرپور احتجاج ریکارڈ کرنے کا اعلان کردیا جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیرپروفیسر محمد ابراہیم خان نے ضلعی امیر محمد اجمل خان، بار کونسل کے نائب صدر مطیع اللہ جان ایڈوکیٹ، اتحاد العلما کے صدر مولانا قدرت اللہ، یوتھ کے صدر اعجاز الحق سورانی و دیگر کے ہمراہ ضلع بنوں میں نیوز کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران نے ملک اور عوام کو جھنجوڑ کر رکھ دیا جس کے خلاف 2 ستمبر کو پورے ملک میں ہڑتال کریں گے ہم حکمرانوں پر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جس پالیسی کا تسلسل ہے وہ غلاموں کی غلامی ہے ہر حکمران اپنی عیاشی کیلئے عوام سے قربانی چاہتا ہے بجلی بلوں نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے واپڈا کے ذریعے پورے ملک کو چلایا جا رہا ہے لیکن واپڈا کے اندر بد عنوانیوں اور اشرافیہ کو مفت کی بجلی پر توجہ نہیں دی جارہی۔ مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے عوام کا ہاتھ اپنا گلہ دبانے کی بجائے حکمرانوں کے گریبانوں میں ہونا چاہیئے
اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ندیم انصاری,عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی صدر مفتی عبدالحمید قریشی,ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن محمد جلال شاہ ایدوکیٹ ,محمد اشفاق خان,ملک یاسین و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف کے غلام ہیں یہی وجہ عوام پر مہنگائی کی شکل میں بوجھ ڈالا جارہا ہے عوام کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عوام ہرگز مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے موجودہ کم توڑ مہنگائی سے پاکستانی عوام بیزار آچکے ہیں۔ عوام اس وقت فاقے پر مجبور ہوچکے ہیں دو وقت کی روٹی کیلئے ترستے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران قصور وار ہیں ان کی نااہل پالیسیاں اور نااہل تجربہ اور انتقامی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی عوام سزا بھگت رہے ہیں عوام کب تک یہ مہنگائی کا بوجھ برداشت کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی موجودہ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں کا اضافہ مسترد کرتی ہے اور اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ان کی فریاد اور آواز ایوانوں تک پہنچائے گی.