ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے

اسلام آباد (صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز (پی آئی اے)کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ، پی آئی اے نے اگست میں 2 ارب روپے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔ایف بی آر کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 8 ارب روپے ادا کرنے ہیں لیکن پی آئی اے نے الگ اکاؤنٹ کھول کرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی رقم کاغلط استعمال کیا۔ایف بی آر نے کہا کہ قومی ائرلائن کے 26 اکائونٹ منجمد کئے ہیں۔