عدالتی احکامات کے باوجود ماہانہ پنشن ادا نہیں کی جا رہی ،پنشنرز ایسوسی گومل یونیورسٹی

اسلام آباد (صباح نیوز) گومل یونیورسٹی کے پنشنرز ایسوسی ایشن کے صدر پیر عبد الجبار اور سیکرٹری عنایت جان نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ماہانہ پنشن کی ادائیگی نہیں کی جاری رہی۔

عبدالجبار اور عنایت جان نے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے مطالبہ کیا ہے کہ گومل یونیورسٹی کے پنشرز گزشتہ 15 ماہ سے اپنی ماہانہ پنشن کی ادائیگی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے پنشنرز شدید مالی پریشانیوں اور ذہنی اذیت کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو پنشنرز کے معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ،عدالتی احکامات کے باوجود ماہانہ پنشن کی ادائیگی نہیں کی جاری رہی۔پیر عبد الجبار اور عنایت جان نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ کو پنشن کی ادائیگی کے لئے احکامات جاری کریں۔